ڈراونا خواب
ڈراونا خواب
وہ سولہ سال کا تھا تب، جب سے وہ چڑیا
گھر اور باغ کی رکھوالی کر رہا تھا۔ سبھی اس کو مالی کاکا کہہ کر
بلاتے تھے۔ پھولوں ، پودوں سے زیادہ وہ ان مختلف نسلوں کے پرندوں کا خیال رکھتا
تھا جو ان پیڑوں کے مکین تھے ۔ ان پرندوں کی دیکھ بھال اپنی اولاد کی طرح کرتا تھا
اور باغ کی دیکھ ریکھ بھی ان پرندوں کے لئے کرتا تھا تاکہ ان کو پنپنے کےلیے
سازگار ماحول دستیاب ہو۔
پرندوں سے اتنی محبت اور قربت ہو گئی تھی
کہ ان سے باتیں کرتا ان کو باقاعدہ تربیت دیتا تھا.۔ اس وجہ سے اس کو "پرندہ
شناس" کا نام دیا گیا تھا ۔ پوری زندگی اس نے چڑیا گھر کےلئے وقف کر دی
تھی۔
آج چالیس سال بعد اس نے خود کو تھکا ہوا
محسوس کیا ، کیونکہ پہلی بار چڑیا گھر کی ویرانی اس کے سمجھ سے
باہر تھی۔ پرندوں کا نظام درہم برہم ہوتے دیکھ وہ مایوس ہوکر کام سے گھر لوٹا۔
گھر کے ایک کونے میں دیوار کے ساتھ
ٹیک لگا کر بیٹھ کر وہ خود سے باتیں کر نے لگا "میں اپنا کام ٹھیک سے کرتا
ہوں، میری طرف سے دیکھ بھال میں کوئی کمی نہیں ہوتی ہے، پھر ایسا کیا ہوگیا کہ اس چڑیا گھر کا توازن بگڑ
گیا ، اور پرندے بگڑنے لگے"۔ یہی سوچ
کے اس کی آنکھ لگ گئی اور گہری نیند سو گیا۔
وہ باغ میں داخل ہو گیا اس نے ایک
مینا کو دوسری مینا کے ساتھ چونچ سے چونچ ملاکر بیٹھے دیکھ کر
کہا جاؤ طوطے کے پاس اپنے گھونسلے میں۔ مینا بولی میں نے تو اس
کا گھر چھوڑ دیا۔ آپ نے زبر دستی مجھے طوطے کے گھر بھیج دیا تھا۔ ہم دونوں
آپس میں بہت پیار کرتیں ہیں۔ دوسری مینا پہلی کے بغل میں چھپ کے بیٹھی رہی۔
دوسری جانب دو نر بلبل ایک دوسرے
کو کھلا رہے تھے۔ مالی نے پھٹکار لگائی لیکن وہ ٹس سے مس نہ ہوئے۔
الٹا دونوں نے کہا ہم ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہیں۔
مالی
آسمان کی جانب دیکھ کر بولا یا اللہ یہ میرے پرندوں کو کیا ہو گیا ہے۔ نر
پرندہ نر کے
پاس ہی سکون محسوس کرتا ہے اور مادہ پرندہ
مادہ کے ساتھ۔ ہر نسل کے پرندوں کا یہی حال دیکھ کر وہ دیوانہ ہوا ۔وہ
ہاتھ ملتا رہا چیکھتا رہا ، چلاتا رہا۔‘ ایسا مت کرو یہ قانون قدرت کے خلاف
ہے، تم پر پتھر برسنے والے ہیں’، عذاب الہی آنے والا ہے’ ایسا مت کرو، وہ ادھر ادھر ہاتھ پاؤں مار رہا تھا کہ
اچانک دھڑام کی آواز سے وہ پلنگ سے نیچے گر گیا۔ بیوی ے پوچھا کیا ہوا۔
پسینے میں شرابور مالی استغراللہ پڑھ کر کہنے لگا کچھ نہیں میں کوئی
ڈراونا خواب دیکھ رہا تھا۔
ریحانہ شجر، وزیر باغ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں