ڈراونا خواب
ڈراونا خواب وہ سولہ سال کا تھا تب، جب سے وہ چڑیا گھر اور باغ کی رکھوالی کر رہا تھا۔ سبھی اس کو مالی کاکا کہہ کر بلاتے تھے۔ پھولوں ، پودوں سے زیادہ وہ ان مختلف نسلوں کے پرندوں کا خیال رکھتا تھا جو ان پیڑوں کے مکین تھے ۔ ان پرندوں کی دیکھ بھال اپنی اولاد کی طرح کرتا تھا اور باغ کی دیکھ ریکھ بھی ان پرندوں کے لئے کرتا تھا تاکہ ان کو پنپنے کےلیے سازگار ماحول دستیاب ہو۔ پرندوں سے اتنی محبت اور قربت ہو گئی تھی کہ ان سے باتیں کرتا ان کو باقاعدہ تربیت دیتا تھا.۔ اس وجہ سے اس کو "پرندہ شناس" کا نام دیا گیا تھا ۔ پوری زندگی اس نے چڑیا گھر کےلئے وقف کر دی تھی۔ آج چالیس سال بعد اس نے خود کو تھکا ہوا محسوس کیا ، کیونکہ پہلی بار چڑیا گھر کی ویرانی اس کے سمجھ سے باہر تھی۔ پرندوں کا نظام درہم برہم ہوتے دیکھ وہ مایوس ہوکر کام سے گھر لوٹا۔ گھر کے ایک کونے میں دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھ کر وہ خود سے باتیں کر نے لگا "میں اپنا کام ٹھیک سے کرتا ہوں، میری طرف سے دیکھ بھال میں کوئی کمی نہیں ہوتی ہے، پھر ایسا کیا ہوگیا کہ اس ...