کہانی (وہ لوٹ آیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر!)
وہ لوٹ آیا۔۔۔مگر! سارہ اور ارسلان شادی کے بعد ہی اومان (Oman) جانے کی تیاریوں میں مصروف ہو گئے ۔ دونوں کی خوشیوں کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔ شادی کے ساتھ ہی ارسلان کو ایک فرم میں آرکیٹیکچرل انجینئر کی نوکری مل گیي تھی۔ اگلے کچھ دنوں میں نئی جگہ پر کام سنبھالنا تھا ۔ ارسلان کی پوسٹنگ اومان کے دارالخلافہ مسقط Muscat سے ڈیڑھ دو سو کلو میٹرکی دوری پر بھلا Bhala نام کے قصب ے میں ہویي تھی ۔ پہنچتے ہی اسنے جوائن کیا آفس کے آس پاس ہی گھر لےلیا ۔ ارسلان نے کام شروع کیا ۔ اسے پرانے قلعے کو سنبھالنے کا کام سونپ دیا گیا تھا . کئی سو سال پرانا قلعہ اب تاریخی یاد گار بن چکا تھا . وہاں کی حکومت قلعے کو اپنی تاریخی شکل میں خوبصورت بنانے کی خواہاں تھی . جگہ کا معاينہ کرنے کے لیے خلیل نامی مقامی شخص کو ارسلان کے سا...