کہانی(انوکھا سفر)
انوکھا سفر سیل فون بجنے کی آواز آئی تو ایمنؔ نے جلدی سے اٹھایا بھائی سے بات کرتے ہوئے جذباتی ہو کر بولی ‘بھائی تمہاری بہت یاد آتی ہے. کیسے ہو ؟ دل لگتا ہے کہ نہیں ؟ شہر کیسا ہے لوگ کیسے ہیں ’. اتنے سارے سوالات ایک ساتھ پوچھے کہ امانؔ ہنس پڑا اور کہا ‘بس کرو میں ابھی ویڈیو کال کروں گا سب بتادوں گا، امی کو بھی بلا ’۔ ‘ٹھیک ہے’ ایمن بہت خوش ہوکر بولی. ایمن نے لیپ ٹاپ آن کیا اور شروع ہوگئی۔ بہت دیر تک باتیں کرتے رہے، امان نے پوچھا امی کدہر ہے۔ وہ زور کا قہقہہ لگا کر بولی آپ بھول گئے وہ نماز پڑھ رہی ہے . جتنی دیر وہ نماز مکمل کرتی ہے میں اتنے وقت میں شہر گھوم کے آوں گی۔ امان کو ویڈیو میں پیچھے امی نظر آئیں اور بولا ‘امی آرہی ابھی تیری خبر لےگی’۔ امی (افشان ؔ) جلدی نماز مکمل کر کے آئی اسکو ایمن کی باتوں سے اندازہ ہو گیا تھا کی امان فون پر ہے اس لئے نماز جلدی مکمل کی، بولی کیا باتیں ہو رہی ہیں . تینوں ہنس پڑے ایمن تھوڑا ہٹ گئی اور امی کےلئے جگہ بنالی۔ افشان ...