اشاعتیں

دسمبر 3, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

دارالضعیف

    (Old age home)  دارالضعیف انسپیکٹر صاحب میں نے آپ کو  فون کرکے بلایا،اخبار، دودھ وغیرہ دروازے کے سامنے پڑا ہے   ابھی تک اندر سے کوئی اٹھانے نہیں نکلا۔ میں نے   کئی بار دستک دی پر کوئی ردعمل یا جواب نہیں ملا۔ میرا نام صدیق ہے۔ میں اس کالونی کا دھوبی ہوں دوپہر کے بعد میں کپڑے لانے اور لےجانا آتا ہوں ۔ صدیق ،انسپیکٹر اسد کو مکان کے قریب لے گیا۔  انسپیکٹر نے پوچھا یہاں کون رہتا ہے یہ گھر کسی کا ہے۔ صدیق بولا ‘صاحب یہ محترم خلیل ماروی او اس کی اہلیہ  آسرا    ماروی کا گھر ہے’۔ انسپیکٹر اسد نے اپنی ٹیم کے ساتھی کو دروازہ توڑنے کا حکم دیا ۔پولیس اہلکار نے دروازے کو ہلکا دکا دیا   اور دروازہ بنا کسی کوشش کے کھل گیا حیران ہو کر جٹ سے بولا ‘ سر دروازہ کھلا ہے’۔ انسپیکٹر اسد اور ان کی ٹیم اندرگئے تو  مذکورہ جوڑے کو مرا ہوا پایا۔  فوت شدہ جوڑے کے  مطمئن اور پرسکون چہرے دیکھ کر لگتا ہی نہیں تھا کہ وہ فوت ہو چکے ہیں ۔ لیکن ہونٹوں کا  رنگ دیکھ ٹیم نے اندازہ لگایا کہ بزرگ جوڑے کو یا تو زہر  دی گئی ہے  ...