گڑیا کی شادی
گڑیا کی شادی شاہجہان پور کی ہاوسنگ سوسائٹی میں تین پڑوسیوں کی بچیاں حور، شیریں اور چھایا ، ہمیشہ ایک ساتھ کھیلتی تھیں ،کبھی ایک سہیلی کے گھر تو کبھی دوسری کے گھر اپنے کھلونے لے کے روز جاتیں۔حور کبھی کبھار ہی نظر آتی کیونکہ وہ اکثر بابا کی ڈیوٹی کی وجہ سے شہر سے باہر رہتی تھی۔ . شیریں اور چھایا کے پاس جب بھی نئی کھلونے آتے وہ اپنے گڑا اور گڑیا کی شادی رچاتے۔ اس بار شیریں کے پاس پیاری سی گڑیا تھی، جو سمندر پار سے ماموں جان نے خاص شیریں کے لیے لائی تھی۔ جس کے لمبے سنہرے بال اور گہری نیلی آنکھیں تھیں ۔ مانو جیتی جاگتی اپسرا تھی۔ جو بٹن دبانے سے پلکیں جکا کر مسکراتی تھی اور مٹک مٹک کے چلتی تھی۔ شیریں کو گڑیا کیا مل گئی یوں سمجھو ساری کائنات کے اسکے ہاتھ میں آگئی ہو ، من ہی من اتراتی کبھی گڑیا کے بال سنوارتی کبھی گود میں اٹھاتی، ہر دم گڑیا کو اپنے پاس رکھتی تھیں۔ چھایا کے پاس بھی پیارا سا گڑا آیا تھا ، جو رموٹ سے چلتا تھا۔ وہ...