ڈاکٹر جنیفر کی پراسرا کہانی
ڈاکٹر جنیفر کی پراسرا کہانی بہت دنوں کی بات ہے لندن کے ایک گاوں چلہیم (Chilham village ) میں شام کو ڈاکٹر جنیفر اپنی گاڑی میں رات کی ڈیوٹی کےلئے گھر سےنکلی۔جو ہفتے میں ایک بار اس کا معمول تھا ۔دوسری صبح اس کی ماں نے حسب دستور جنیفر کے لیے نہانے کیلئے گرم پانی وغیرہ اور ناشتہ تیار رکھا اور باقی کاموں میں مصروف ہو گئی ۔صبح آٹھ بجے سے پہلے ہی وہ گھر پہنچ جاتی تھی لیکن آج نو، دس اور گیارہ بھی بج چکے لیکن جنیفر کا کوئی اتا پتا نہیں تھا. اگر جنیفر کو مارکیٹ جانا ہوتا تو وہ ہسپتال سے فون کر کےماں کو ضرور اطلاع دیتی تھی. بنا بتائے آنے میں تاخیر مسز سمتھ کو پریشان کر گئی ، آخر ماں جو ٹ ہ ری، اسلئے اس نے شوہر کو فون کر کے بتایا، کہ جنیفر ڈیوٹی سے ابھی تک نہیں لوٹی ۔مسٹر سمتھ نے ہسپتال فون کر کے پوچھا کہ ڈاکٹر جنیفر وہاں سے نکلی کہ نہیں. جواب سن مسٹر سمتھ کے پسینے چھوٹ گئے۔ اس کو کہا گیا کہ ڈاکٹر جنیفر رات کو ڈیوٹی پر...